'دباؤ کے باوجود انتخابات کرانے کا فیصلہ'، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دباؤ کے باوجود انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ عمران خان کی ہدایت ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہوں۔ عمران خان سکیورٹی کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ سکیورٹی کے معاملات ٹھیک ہوں تو عمران خان الیکشن کمیشن آئیں۔ خان صاحب کو ویڈیو لنک پر لینا چاہیں تو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کی گئی، سپریم کورٹ کے ججز بہت اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ظل شاہ کے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔