ستیش کوشک کے بھتیجے نےاداکار کی اہلیہ اور بیٹی کی صورتحال سے متعلق انکشاف کر دیا

ستیش کوشک کے بھتیجے نےاداکار کی اہلیہ اور بیٹی کی صورتحال سے متعلق انکشاف ...
ستیش کوشک کے بھتیجے نےاداکار کی اہلیہ اور بیٹی کی صورتحال سے متعلق انکشاف کر دیا
سورس: @facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کے بھتیجے نشانت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ"  اداکار کی اہلیہ اور بیٹی  کی حالت اس وقت خراب ہےوہ  ابھی تک اپنے پیارے کی موت کو قبول نہیں کر رہی"۔

ستیش کوشک کے بھتیجے نشانت نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں میڈیا کو بتایا کہ" ششی آنٹی اور ونشیکا معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ابھی وہ موت کے غم سے نڈھال ہیں"۔ ششی آنٹی خاموش رہ کر انکل کی یادوں کو دہراتی رہتی ہیں جبکہ ونشیکا مہمانوں کے سامنے کچھ نہیں کہتی اور بے چینی محسوس کرنے لگتی ہے تو کسی کونے میں جاکر اکیلے بیٹھ جاتی ہے، اس پوری فیملی کی زندگی تھم سی گئی ہے"۔نشانت کا اپنے انکل ستیش کوشک کے بارے میں کہنا ہے کہ "ستیش انکل زندگی سے بھرپور انسان تھے، وہ کبھی آرام کرنے کے لیے کسی کونے میں بیٹھتے تو جلد ہی اٹھ کر کچھ نہ کچھ اور کرنا شروع کردیتے تھے، وہ کبھی بھی فارغ نہیں بیٹھ سکتے تھے اور موت سے قبل بھی وہ"کاغذ 2"  کی ایڈیٹنگ میں بہت مصروف تھے"۔انٹرویو کے دوران ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ "کیا آنجہانی اداکار کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوئی؟" نشانت نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ  "ٹھیک ہے، وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کو اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھےکہ یہ ایک بڑا سٹوڈیو بن جائے، لیکن یہ پورا نہ ہو سکا۔"

واضح رہے کہ 66 سالہ اداکار ستیش کوشک 9 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اور ممبئی میں ان کی آخری رسومات میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔جن میں جاوید اختر، راکیش روشن، سلمان خان، سنجے کپور، شہناز گل، انوپم کھیر، شلپا شیٹی، وکرانت میسی، سبھاش گھئی، زویا اختر، رنبیر کپورسمیت کئی شامل تھے۔ اداکار کی یوں اچانک موت کے بعد وکاس مالو نامی ایک بزنس مین کی دوسری بیوی سانوی مالو نے دہلی کے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر پر اداکار کے قتل کا الزام لگایا ہے۔دوسری جانب، پولیس نے بھی دہلی کے اس فارم ہاؤس سے کچھ مشکوک ادویات برآمد کی ہیں جہاں ستیش کوشک نے اپنی موت سے قبل ایک پارٹی میں شرکت کی اور پھر مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے ان ادویات کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے اور اب اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا تعین کیا جا سکے گا کہ ان ادویات کا اداکار کی موت سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔

مزید :

تفریح -