اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل بحال 

  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل بحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم کے عہدے پر سینیٹر اسحاق ڈار کے تقرر کیخلاف اپیل کو بحال کر دیا اور اس پر کارروائی کیلئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خاتون اشبا کامران کی اپیل پر دوبارہ سماعت کی دو رکنی بنچ نے اس سے پہلے یہ اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی تھی. تاہم سماعت کے کچھ دیر بعد اپیل کنندہ اشبا کامران  پیش ہوگئیں اور تاخیر سے پیش ہونے پرمعذرت کی. خاتون نے استدعا کی کہ اپیل کو بحال کر دیا جائے، بنچ نے استدعا منظور کر لی. اپیل میں سینیٹر اسحاق ڈار کے نائب وزیر اعظم کے عہدے پر تقرر کو چیلنج کیا گیا اور یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ وزیر اعظم کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کرتے ہیں جبکہ اسحاق ڈار رکن قومی اسمبلی نہیں بلکہ سینیٹرہیں اس لئے اس عہدے پر تقرر نہیں ہوسکتا. اپیل میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے اس لئے اس ہر تقرر ہی ہوسکتا۔

اپیل بحال 

مزید :

صفحہ آخر -