لاہور ہائیکورٹ کی تعلمی اداروں، دفاتر کے اردگرد علاقے کو ماحول دوست بنانے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پر قابو پانے کے معاملے پر لاہور کے نالوں کیلئے میگا پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کی تین، تین ماہ کے وقفے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں ہدایت کی کہ ادارہ تحفظ ماحولیات صوبے بھر میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی سائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،واسا کے وکیل میاں عرفان اکرم نے شہر میں نالوں کو ڈھاپنے کیلئے بارے میں رپورٹ پیش کی، عدالت نے واٹر کمیشن کو بھی واسا سے اجلاس کرنے اور پانی کو محفوظ بنانے کیساتھ میگا پراجیکٹ پر مشاورت کی ہدایت کی، عدالت نے تعلیمی اداروں کے بارے ٹرانسپورٹ کے رش کے تدراک کیلئے پلان بھی مانگ لیا، عدالت نے تعلیمی اداروں اور دفاتر کے ارگرد علاقے کو ماحول دوست بنانے کی ہدایت بھی کی درخواستوں پر اب مزید کارروائی 14 مارچ کو ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ