جعفر ایکسپریس حملہ، کچھ پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں: سلمان اکرم راجہ 

  جعفر ایکسپریس حملہ، کچھ پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس مشکل وقت میں پوری قوم کیساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا ء کیلئے دعا گو ہیں،سلمان اکرم را جہ نے کہا کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، تاہم پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی اور بعض لوگ پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر ٹویٹس کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا ملک کو درپیش موجودہ صورتحال کا ادراک کرنا ضروری ہے اور یہ وقت پاکستان کی اصل آواز سننے کا ہے، خاص طور پر بلوچستان کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہونگے اور کسی جماعت کو ختم کرنے کے بجائے اتحاد کی راہ اپنانا ہوگی، جب تک آئین کی بالادستی یقینی نہیں بنائی جاتی، ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ عمر ایوب کو اس اہم معاملے پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، حالانکہ سیاست عوام اور ریاست کے درمیان ایک راستہ ہے، ہمیں ملک کے جوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا اور قوم کو یہ حق حاصل ہے وہ حالات کی سنگینی کو سمجھے۔ بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہاں جمہوریت کو مضبوط کر نا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

سلمان اکرم راجہ

مزید :

صفحہ آخر -