جنید اکبر کاعید کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگا نے کا عندیہ
راولپنڈی(آئی این پی)صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر نے حکومتی رویے پر عید کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا عندیہ دیتے ہوے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کرے گی کہ اڈیالہ کے باہر ہم نے عید سے قبل یا بعد،کب کیمپ لگانا ہے،احتجاج میں ہم نے جانا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہ ہمیں متحد ہونا چاہیے،جب عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھیں گے،ان کو ٹویٹر سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہاہے وہ انہیں نظر نہیں آتا؟۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے، میں رابطوں کا حصہ نہیں ہوں نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے،ہم بند گلی میں تو خیر نہیں،بند گلی میں حکومت اور ادارے ہیں،ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش اور زمہ داری پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عندیہ