دینی تقاضے پوری کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،مقررین
لاہور(پ ر) اقرا ء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے سورہ فتح کی آیت 11 پر گفتگو کی،تلاوت قرآن کریم سے نشست کا آغاز ہوا،بعد ازاں تفسیری حوالہ اور گزشتہ ہفتے کی کارروائی پیش کی گئی،شرکا نے تفہیم القرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح ہم اپنے دنیوی تقاضے ذمہ داری سے پورے کرتے ہیں اسی طرح دینی تقاضے پورے کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،اس ذمہ داری میں حسب توفیق حصہ ڈالتے رہنا چاہیے،یہ توفیق نہ ملنے پر عذر لنگ پیش نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے اندر خیر کے کاموں کیلئے قوت ارادی پیدا کرنی چاہییے تاکہ اللہ ہمیں یہ سعادت بخشے،آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب و اقربا کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی