یوسی230ستارہ کالونی میں سیوریج نظام خراب،علاقہ جوہڑ میں تبدیل
لاہور (پ ر)یونین کونسل 230 ستارہ کالونی نمبر 2 سڑیٹ نمبر 1 چونگی امر سدھو کا سیوریج نظام ٹھس۔ گٹر ابل پڑے علاقہ مکین ذہنی کوفت کا شکار گندے پانی سے گلی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی جس کے باعث محلے داروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا،متعددبار شکایات کرنے کے باوجود واسا اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے اہل محلہ کا احتجاج وزیر اعلی پنجاب اور ڈی جی واسا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق تعفن اْٹھنے اور گندگی کے ڈھیر سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ابلتے گٹروں سے نکلنے والے گندے پانی سے مکینوں بالخصوص نمازیوں کو آمدورفت میں شدید دقت کا سامنا ہے۔ اہل محلہ نے واسا افسران و اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں بار آفس و ذمہ داران کو اطلاع دے چکے ہیں لیکن واسا اہلکار ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی جی واسا سے فوری مسئلہ حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔