آئی جی کا پنجاب سانحہ گجرات کے  پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش

  آئی جی کا پنجاب سانحہ گجرات کے  پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ گجرات کے 04 پولیس شہداء کی 13 ویں برسی کے موقع پر شہدا ء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2012 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 04 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی دہشتگردوں کے حملے سے جام شہادت نوش کیاتھا۔ 

شہید ہونے والوں میں 01 اے ایس آئی اور 03 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ اے ایس آئی محمد ارشد، کانسٹیبلز قمر علی، سیرت عباس اور صبغت اعظم  نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

مزید :

علاقائی -