کراچی: ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری زخمی
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 45 سالہ مدد علی کے نام سے کی گئی۔گلشن معمار پولیس نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر ایکس 4 نواز شریف پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔