ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح؛ ملک طارق اعوان 

  ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح؛ ملک طارق اعوان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(سٹی رپورٹر)ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کے کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی،وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی جو بھونڈی کوشش کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو باحفاظت بازیاب کیا اور تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا چنانچہ ملکی سالمیت اور معاشی ترقی کے پیش نظر جنرل عاصم منیر کی تاحیات تعیناتی ناگزیر ہے خبررساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ کہ بلوچستان جیسے حالات کی بیخ کنی کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کو بھی مکمل تعاون کرنا چاہیئے