صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ کا اجلاس
پشاور(سٹاف رپورٹر)''خیبر پختونخوا میں معزور افراد کے حقوق کے لئے ''خیبر پختونخوا ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2021 '' سے متعلق صوبائی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی صدارت میں جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سماجی و بہبود وترقی نسوا ں سید قاسم علی شاہ، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے ''خیبر پختونخوا ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2021 '' کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آرا پیش کیں۔ وزیر قانون آفتاب عالم نے کو اس موقع پر شرکاء اجلاس کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایکٹ معذور افراد کو حقوق دینے کے لیے تجویز کیا گیا ہے اور ان افراد کو حقوق اور خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل وکالت اور پالیسی کی توجہ کی ضرورت ہے جو ان کا حق ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ مختلف شعبوں جیسے تعلیم، صحت، روزگار اور عوامی خدمات میں معذور افراد کے لیے مساوی مواقع کی ضمانت دے گا۔