ڈی پی او سجاد صاحبزادہ کا مختلف مقامات کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کا ماہ رمضان کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ،پولیس انتھک محنت و لگن سے فرائض منصبی کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہے جو عین عبادت ہے،سجاد احمد صاحبزادہ،عوام کی حفاظت کو یقین بنانے کیلئے چوکس ڈیوٹی کی ہدایت،جوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ماہ رمضان کی مناسبت سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران ناکہ بندیوں،موبائل گشت اور ضلع کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر گئے اور تعینات افسران و جوانوں سے ملے ۔ جوانوں نے روزمرہ کی چیکنگ بارے ڈی پی او ڈیرہ کو آگاہ کیا ڈی پی او ڈیرہ نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے اور سحری و افطاری کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقین بنانے کیلئے چوکس ڈیوٹی کی ہدایت کی اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ ماہ صیام عبادتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ پولیس انتھک محنت و لگن سے فرائض منصبی کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہے جو عین عبادت ہے ۔