میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاﺅن، جرمانے
ملتان( نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بھی ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کےخلاف آپریشن جاری ہے۔ جلال پور پیروالہ/ میاں چنوں /دنیاپور/فو(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
رٹ عباس بہاولنگر/ خانپور/ رحیم آباد صادق آباد/پاکپتن میں 2کروڑ19لاکھ روپے واجبات کے نادہندگان/بستیوں کے31 ٹرانسفارمرز اتارلئے۔ نادہندگان سے 50لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین شجاع آباد ڈویژن طارق محمود ڈار اور ایس ڈی اوجلال پور پیروالہ سب ڈویژن خالد محمودکی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ کنہوں، الیاس والا، مٹو والا، بیگ والا، بستی برار، بستی موجے والا اور صابرہ میں 41لاکھ57ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے سدباب کے لئے3ٹرانسفارمرزاور11میٹرز اتارلئے جبکہ نادہندگان سے 2لاکھ روپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل محمد ثاقب اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین دنیاپور ڈویژن طارق عزیزمیمن اور ایس ڈی اودنیاپور سیکنڈ سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ سٹی دنیاپور، چک 38ایم اور فتح پور میں 13لاکھ80ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر4نادہندہ کاشتکاروں کے ٹیوب ویل کنکشنز منقطع کرکے 4ٹرانسفارمرز، 4تھری فیز میٹرز اور 2سنگل فیز میٹرز اتارلئے۔نادہندگان سے 11لاکھ90ہزارروپے کے واجبات کی ریکوری بھی کی گئی۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال سرکل ناصر محمود فانی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین پاکپتن ڈویژن اور ایس ڈی اوبونگاحیات سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔چک 62/D، چک63/D، چک 54/SP اور چک 7/SPکے علاقوں میں 45لاکھ10ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 5نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاور4سنگل فیزکنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اتارلیں جبکہ 5لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔آپریشن کے دوران 4افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین ہارون آباد ڈویژن ناصر محموداور ایس ڈی او فورٹ عباس سب ڈویژن شہبازاحمد کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔5لاکھ39ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر12سنگل فیزاور3 تھری فیزکنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اتارلیں جبکہ مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے ریکوری بھی کرلی گئی۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصراللہ خان ناصر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین میاں چنوں ڈویژن ثاقب سلیمان اور ایس ڈی اوسیکنڈ سب ڈویژن میاں چنوں عمرا ن خان کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔چک 119/15-L،چک49/15-L،چک84/15-L،چک65/15-Lاور چک 67/15-L میں 33لاکھ71ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاورتھری فیزکنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اتارلیں۔آپریشن میں نادہندگان سے 6لاکھ روپے بقایاجات موقع پر وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران ایک صارف کنڈی لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیاجسکے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھیج دی۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یا خان سرکل رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین خانپور ڈویژن محسن نذیر کھوسہ اور ایس ڈی او میاں والی قریشیاں سب ڈویژن خانپور کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ بستی گوڈا آرائیں، بستی تینہ سمانی، اڈا رائی خان، جلال پور، بستی پپلا ں میں 22لاکھ72ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر6ٹرانسفارمرز،2مقامات سے ایل ٹی کنڈکٹر اور 5 سنگل فیز میٹر زاتارلئے گئے جبکہ 2نادہندگان کو موقع سے گرفتاربھی کیاگیا۔ نادہندگان سے 7لاکھ 20ہزارروپے واجبات بھی وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران ٹیم نے 5افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں بھجواد ی گئیں۔ایکسین صادق آبادڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز /پولیس فورسز کے ہمراہ رحیم آبادسب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ 57لاکھ35ہزارروپے بقایاجات کی ادائیگی پر10نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اورٹرانسفارمرز اتارلئے جبکہ نادہندگان سے 12لاکھ روپے بھی موقع پر وصول کئے گئے۔بستی خان محمد کوش اور بستی کمال داہر میں چیکنگ کے دوران 6افراد کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں جرمانہ عائد کرکے مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔