صادق آباد،6لاکھ 39ہزارکے ڈیفالٹرگرفتار ، بستی کاٹرانسفامر اتار لیا گیا

  صادق آباد،6لاکھ 39ہزارکے ڈیفالٹرگرفتار ، بستی کاٹرانسفامر اتار لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر اویس لغاری، چیف انجینئر میپکو ملتان جام گل زاہد کے حکم پرایس ای میپکورحیم یارخان رفیق کنول کی ہدایت پر ایکسین واپڈا صادق آباد محسن نذیر کھوسہ کی زیرقیادت سٹی سب ڈویژن کی بستی لیپھو(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ماچھی اور ڈیرہ شاہ میں 6لاکھ 39ہزارکے ڈیفالٹرکوگرفتار کرلیا۔ ڈیرہ شاہ میں گلزاراحمدکے بقایاجات اور اکرم گلزار کی بستی کاٹرانسفامربھی اتار لیا گیاجو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چلا رہا تھا جبکہ 11چک میں مشتاق احمد 19لاکھ کا ڈیفالٹر ان دونوں اشخاص کو گرفتار کرلیا گیااور باقی علاقوں میں بھی میپکو ٹیم کا رینجرز اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن، مختلف بستیوں سے ڈائریکٹ کنڈے اتار دیے، میپکو کے لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ٹرانسفارمرزبھی اتارلیے،بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ایکسین واپڈا محسن نذیر کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔اس آپریشن میں ایکسیئن واپڈا محسن نذیر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ماجد خان بھی ان ایکشن تھے۔