ملتان میں سپورٹس سکیمیں جلد مکمل کی جائیں،مظفر سیال

      ملتان میں سپورٹس سکیمیں جلد مکمل کی جائیں،مظفر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سپورٹس رپورٹر)ملتان میں سپورٹس سکیمیں جلد مکمل کی جائیں۔ ملتان ایک تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے یہاں کی مٹی بڑی زرخیز ہے ہمیشہ ملتان نے مختلف کھیلوں ٹیلنٹ فراہم کیا ہے اس لیے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ ملتان میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مظفر خان سیال سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے ملتان میں جاری اے ڈی پی سکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور پی ایم یو کے افسران موجود تھے جنہوں نے جاری شدہ سکیموں کے بارے میں سیکرٹری (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

سپورٹس مظفر خان سیال کو بریفنگ دی ۔مظفر خان سیال نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قلعہ قاسم باغ جو کہ کرکٹ کا ٹیسٹ سنٹر رہا ہے وہاں پر فوری طورپر کرکٹ کی تین پچز بنائی جائیں تاکہ اس گراونڈ کو مختلف کھیلوں کے انعقاد کے لیے استعمال کیا جاسکے انہوں نے قلعہ قاسم باغ میں جاری شدہ کام پر اطمینان کااظہار کیا آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل میں منی سپورٹس کمپلیکس کی جاری کنسٹرکشن کا معائنہ کرتے ہوئے ہاکی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے سیڑھیاں اور ٹوائلٹ بلاک بنانے کی ہدایت کی متی تل میں منی سپورٹس کمپلیکس کے تعمیری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویژن میں سوئمنگ پول کی شدت سے کمی ہے اسی لیے یہاں پر سوئمنگ پول بھی جلد بنایا جائے گا تاکہ ملتان ڈویژن کے سوئمرز کو بہترین سہولیات سے آراستہ ماحول میں تربیت حاصل ہوسکے اے ڈی پی سکیموں کے سلسلہ میں جاری تعمیراتی کاموں پر سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال نے اطمینان کا اظہار کیا۔