غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ سنٹرز کےخلاف آپریشن،6 مالکان پر مقدمات

   غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ سنٹرز کےخلاف آپریشن،6 مالکان پر مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(خبرنگار،سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ نے گگو بوریوالا میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ سنٹرز کے خلاف آپریشن کیا اور 6غیر قانونی ایل پی جی مراکز کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات کا اندراج کروایا۔ سول(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

 ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس ایل پی جی کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے متحرک ہے اور ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے تاکہ غیر قانونی کاروباری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کا تحفظ بھی یقینی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے افراد قانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔