5سال میں1کروڑ بچوں کو سکولوں میں لانےکامنصوبہ
ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز نے آوٹ آف سکولز ایک کروڑ سے زائد بچوں کو 5سال میں تعلیمی اداروں میں لانے کامنصوبہ بنالیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے آﺅٹ آف سکول بچوں کو داخل کرنے کا منصوبہ بنالیا، 1کروڑ بچوں کو 5 سالوں میں مختلف سکولوں میں داخل کیاجائے گا،3ادارے مل کر ایک کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخل کریں گے،پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن 50لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرے گا سرکاری سکولوں میں30 لاکھ آٹ آف سکول بچوں کو داخل کیا جائے گا،20لاکھ بچے محکمہ لٹریسی کے سکولوں میں داخل کیے جائیں گے،(بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ماتحت اداروں کو داخلوں کے اہداف دیدئیے۔