توہین عدالت کی درخواست، صوبائی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے جواب طلبی

     توہین عدالت کی درخواست، صوبائی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی   ر پورٹر)  ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید مسعود عابد نقوی نے وہاڑی کے چار گورنمنٹ کنٹریکٹرز علی جان محمد اشفاق رانا سعید اور ذوالفقار علی کی توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل اشرف سے 27 مارچ کو جواب(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

 طلب کر لیا ہے پٹیشنرز کے وکیل سید محسن رضا گردیزی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود 10 فیصد ایڈیشنل پرفارمنس سیکیورٹی کی رقم انہیں واپس نہیں کی جا رہی ہے جبکہ عدالت عالیہ نے رٹ پٹیشن نمبر24/ 16319نمٹاتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ ایک ہفتہ میں ادائیگی کی جائے۔لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اور کنٹریکٹرز کے لاکھوں روپے تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک مسرور حیدر نے فاضل عدالت کی معاونت کی۔