4پولیس کانسٹیبلز کی درخواست ، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو دادرسی کی کی ہدایت

     4پولیس کانسٹیبلز کی درخواست ، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو دادرسی کی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی   ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد اویس خالد نے 4پولیس کانسٹیبلز کی درخواست نمٹاتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ساجد علی کو  ہدایت کی کہ پٹیشنرز کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور 10 دن میں ان کی سماعت کر کے ان کی دادرسی کی جائے۔قبل ازیں پیٹیشنرز ثاقب(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

 رشید فیاض احمد اور محمد نواز وغیرہ کہ وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ 2022 میں پٹیشنرز کو پولیس ڈائریکٹوریٹ میں بھجوایا گیا دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد وہ پانچ ماہ قبل واپس ائے تو انہیں لیٹر موصول ہوا کہ ان کو دوبارہ پنجاب کانسٹیلبری میں بھجوایا جائے جبکہ سٹینڈنگ ارڈرز کے مطابق ڈیپوٹیشن کا عرصہ دو سال سے زائد نہیں ہو سکتا اور کسی دیگرشعبے میں بھجوانے کے لیے دو سال کا وقفہ بھی ضروری ہے اور جو پیریڈ انہوں نے ڈائریکٹو ریٹ میں گزارا ہے۔وہ بھی پی سی میں شمار ہوگا چنانچہ انہوں نے ریجنل پولیس افیسر ڈیرہ غازی خان کو درخواست دی کہ ان کی دادرسی کی جائے ار پی او نے وہ درخواست ڈی پی او مظفر گڑھ کو بھجوا دی انہوں نے ایک ماہ کے لیے معاملہ موخر کر دیا اور 28 فروری کو انہیں دوبارہ پی سی میں جانے کا حکم دیا فاضل عدالت نے کہا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور ان کی دادرسی کی جائے۔