بلوچستان کے ضلع کچھی سے 7مزدور اغواء
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے شوران سے 7مزدور اغواءکر لئے گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سنی شوران میں ڈیم کی تعمیر پر کام کرنے والے سات مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغواءکرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور مغویوں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔
اغواء