وفاقی وزیرِ صحت کا صوبائی وزرا ءسے رابطہ، ملکر کام کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے صحت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اور صوبائی وزرا کے درمیان صحت کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ مل کر کام کرنے سے صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کیا جا سکے گا۔صوبائی وزرائے صحت کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
اتفاق