خیبر پختونخوا حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے صحت کارڈ پر کام کا آغاز
پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے صحت کارڈ پر کام شروع کر دیا ۔محکمہ صحت کے مطابق حکومت نے اوورسیز ایمپلائمنٹ فاﺅنڈیشن سے اوور سیز پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا پہلے مرحلے میں خلیجی ممالک میں اوور سیز پاکستانی صحت کارڈ سے مستفید ہونگے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی حادثے کی صورت میں متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی جائےگی۔بیرون ملک علاج کے اخراجات کے پیسے حکومت ادا کرےگی جبکہ اخراجات کی ادائیگی صحت کارڈ میں بیماری کےلئے مختص پیسوں کے حساب سے ہو گی۔ مشیرصحت خیبر پختونخوا احتشام علی کا کہنا ہے کہ بینکنگ چینلزکے ذریعے پیسے بھجوانے والوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام علی نے کہا کہ بیرونِ ملک علاج کے اخراجات کے بلز حکومت کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ہیلتھ کارڈ میں بیماریوں کےلئے مختص شدہ رقم ہی ادا کی جائےگی خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہو گا جو اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت دے گا۔
اوورسیز صحت کارڈ