غیر قانونی گیس ایجنسیوں کےخلاف کریک ڈاو_¿ن

    غیر قانونی گیس ایجنسیوں کےخلاف کریک ڈاو_¿ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم صلاح الدین) صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈیرہ اسماعیل خان اور آئی ڈی او انڈسٹریز نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کے ہمراہ غیر قانونی گیس ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاو_¿ن 5 ایجنسی کو غیر قانونی طور پر گاڑیوں کوچوں اور کاروں میں گیس بھرنے پر سیل کردیا گیا دریا بند ڈیال توڈ اور بنوں روڈ پر کاروائی کر کے غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں میں گیس بھرنے والی ایجنسیز کو موقع پر سربمہر کر دیا عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے اور کہا کہ اس اقدام سے آئے روز کے حادثات گاڑیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات کی روک تھام ہوگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز نے کہا کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈر سے بھرائی اوگرا قوانین میں سخت جرم ہے اور انسانی جانوں سے کھلواڑ ہے اور قانونی جرم ہے

مزید :

صفحہ اول -