سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا

سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا
سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلی مرتبہ ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک مرتبہ پی ایس ایل فاتح بنانے والے سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹس میں شامل کیا گیا لیکن وہاں کسی ٹیم نے انہیں نہیں خریدا۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر منتخب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -