کراچی، افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کریمنل گرفتار

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کر لیا جو افغان شہری ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم افغان شہری اور افغان آرمی سے تربیت یافتہ ہے، ملزم شیر حسن ولد نیک محمد سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل اور نقدی برآمد ہوئے۔طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم افغان آرمی سے ٹریننگ حاصل کر کے وہاں تعینات رہ چکا ہے، ملزم کراچی آنے کے بعد اسٹیٹ کرائم کی وارداتیں کر رہا تھا۔