پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ

پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے اگر ملک کا معاملہ ہو تو ہم غیر مشروط حمایت کریں گے ۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ایک ایک ہی ٹاسک دیا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہے۔ مسائل کا حل صرف مذاکرات،بات چیت شرائط پر نہیں ہوتی۔ وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس کا کہیں گے تو ایوان حاضر ہے۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کےلیے اچھے عمل میں شمولیت کےلیے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔