حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، مین سپانسر مشرقی پڑوسی ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، بلوچستان میں یہ جو واقعہ ہوا اور اس سے پہلے جو واقعات ہوئے اس کا مین سپانسر مشرقی پڑوسی ملک ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ دہشتگرد کئی گروپوں میں تھے، دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بناکر رکھا،ایک گروپ نے بچوں اورعورتوں کو ٹرین کے اندر رکھا، یہ جگہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے،ٹرین سے باہر لائے گئے مسافروں کو زمین پر بٹھا لیاگیا تھا، دہشتگردوں نے مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا، دہشتگردوں کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ٹرین واقعے سےپہلے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،فائنل کلیئرنس آپریشن میں دہشتگرد کس کونقصان نہ پہنچا سکے،دہشتگردوں نے اپنا خوف برقرار رکھنے کیلئے مسافروں کو نشانہ بنایا تھا، ایک فائر پہاڑ سے آیا جس سے ہمارا اصرارکا ایک نوجوان زخمی ہوا، پہاڑ سے فائر کرنے والے دہشتگردکو نشانہ بناکر ہلاک کیا گیا،ایف سی کے تین جوان شہید ہوئے،پاک فوج کے سنائپرز کی کارروائی کے بعد یرغمالیوں کو جان بچانے کا موقع ملا، دہشتگردوں نے آپریشن سے پہلے مسافروں کو شہید کیا، دہشتگردوں کے پاس غیرملکی اسلحہ موجود تھا،یہ ایک دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ہے جس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،افغان دہشتگرد اس سے پہلے بھی کارروائیوں میں ملوث رہے ،36گھنٹے کے اندر ایک کامیاب ترین آپریشن کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے فیک ویڈیوز چلا کر بیانیہ بنانے کی کوشش کی،دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وار فیئر چلنا شروع ہوئی، جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا، اے آئی کی مد د سے تیار کی گئی فیک ویڈیوز بھارتی میڈیا نے چلائیں،دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،کچھ یرغمالیوں کو موقع ملا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلے،سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنائی گئیں،بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا، دہشتگردی کیلئے انتہائی دشوار گزار علاقے کا انتخاب کیا گیا،جعلی ویڈیوز دکھا کر پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا، دہشتگرد کئی گروپوں میں تھے،دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بناکر رکھا،ایک گروپ نے بچوں اور عورتوں کو ٹرین کے اندر رکھا، باقی مسافروں کو دہشتگردوں نے باہر بٹھا لیاتھا، ٹرین سے باہر لائے گئے مسافروں کو زمین پر بٹھا لیاگیا تھا۔