یووراج سنگھ نے آئی ایم ایل میں 7 چھکے جڑ دیئے، شائقین کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی یاد دلا دی

یووراج سنگھ نے آئی ایم ایل میں 7 چھکے جڑ دیئے، شائقین کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ...
یووراج سنگھ نے آئی ایم ایل میں 7 چھکے جڑ دیئے، شائقین کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی یاد دلا دی
سورس: X

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق سٹار آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ (آئی ایم ایل) کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 7 چھکوں کی برسات کر دی۔ یووراج نے صرف 30 گیندوں پر 59 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور  1  چوکا شامل تھا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے شائقین کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سٹورٹ براڈ کے خلاف لگائے گئے 6 چھکوں کی یاد دلا دی۔ میچ کے دوران یووراج نے آسٹریلوی لیگ سپنر میک گین کے ایک ہی اوور میں3 زبردست چھکے لگا کر اپنی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 42 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ سٹورٹ بنی نے 21 گیندوں پر 36، یوسف پٹھان نے 10 گیندوں پر 23 اور عرفان پٹھان نے 7 گیندوں پر 19 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220/7 کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

جواب میں آسٹریلیا ماسٹرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہو گئی۔ پاور پلے کے دوران 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد ان کی اننگز بکھر گئی۔ بھارتی فاسٹ بولر ونے کمار نے شین واٹسن (5) اور شان مارش (21) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں۔

لیفٹ آرم سپنر شہباز ندیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بین ڈنک (21)، ناتھن ریارڈن (21)، ناتھن کلٹر نائل (0) اور بین ہلفن ہاس (2) کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

پھرسٹورٹ بنی نے ڈینئل کرسچن (2) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔ آسٹریلیا کے لیے واحد امید بین کٹنگ تھے، جنہوں نے کچھ دیر مزاحمت کی مگر 39 رنز بنا کر عرفان پٹھان کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے اور آسٹریلیا کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

مزید :

کھیل -