بھارت میں کرنل کی بیوی  کا بریگیڈیئر پر ہراسانی کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بھارت میں کرنل کی بیوی  کا بریگیڈیئر پر ہراسانی کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج ...
بھارت میں کرنل کی بیوی  کا بریگیڈیئر پر ہراسانی کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ میں ایک  بھارتی فوج کے  بریگیڈیئر پر ایک جونیئر افسر کی بیوی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ میگھالیہ پولیس نے اس شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر جو کہ کرنل رینک کے افسر ہیں اور شیلانگ میں تعینات ہیں، کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں متعدد مواقع پر پیش آنے والے نامناسب رویئے، جسمانی دھمکیوں اور توہین آمیز زبان کے استعمال کے الزامات شامل ہیں۔

"نیوز 18" کے مطابق تازہ ترین واقعہ 8 مارچ کو افسران کے میس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون کے مطابق بریگیڈیئر نے ان سے مسلسل نازیبا گفتگو کی اور ان کے انکار کے باوجود اپنی حرکات جاری رکھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر نے ان کے ساتھ بدزبانی کی اور انہیں جسمانی طور پر دھمکایا، جس پر ان کے شوہر کو مداخلت کرنا پڑی۔

شکایت میں مزید بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر اور متاثرہ خاتون ہمسایہ بھی ہیں، اور انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اس سے قبل 13 اپریل 2024 کو ایک ہاؤس وارمنگ تقریب کے دوران بھی بریگیڈیئر نے ان کے لباس پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔2 ماہ بعد ایک ڈنر کے دوران مبینہ طور پر انہوں نے متاثرہ خاتون کا ہاتھ زبردستی تھام لیا، جبکہ ان کے شوہر بھی وہیں موجود تھے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان واقعات نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا، جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر پولیس سے رجوع نہیں کر سکیں۔ تاہم، اب ان کی شکایت پر پولیس نے جنسی ہراسانی، خواتین کی عزت مجروح کرنے اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔