وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے ...
وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وادی نیلم میں نالہ جاگراں پر رابطہ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے اور پانچ افراد کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق پل پر 25 سے زائد سیاح تصویریں بنا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا، واقعے میں 16 کو بچالیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔

کمشنر مظفر آباد کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں احمد راشد، معظم افتخار کا تعلق ٹپس کالج فیصل آباد جبکہ امتل منصور اور آمنہ کوثر کا تعلق ساہیوال میڈیکل کالج سے ہے، لاہور کی فائزہ نعمان اور مقامی شخص صائم شفاعت کی لاش بھی نہ مل سکی۔ کمشنر کا کہنا ہے لاپتہ سیاحوں کے بچنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

حادثے کے بعد 11 زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شاہ کوٹ سے مظفر آباد منتقل کیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پل گرنے کے واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور آرمی کے جوانوں کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی ہر ممکن معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس واقعے کی تفصیلات سامنے آئیں تو ہر پاکستانی غمگین ہو گیا اور اب پل ٹوٹنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور دلخراش مناظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔