سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں
دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سینیٹر سراج الحق کی والدہ ہفتہ کے روز انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ثمر باغ دیر میں ادا کی جائے گی جس کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔