نامعلوم افراد کی بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جان سے گیا
ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں نامعلوم افراد نے بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کی جان لے لی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق کانسٹیبل شریف الدین ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جونہی ٹانک میں واقع گرڈ سٹیشن کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد نے فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔
پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور لاش ہسپتال منتقل کر دی جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔