حلقہ این اے 65 چکوال، مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین جیت گئے: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 

حلقہ این اے 65 چکوال، مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین جیت گئے: غیر حتمی ...
حلقہ این اے 65 چکوال، مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین جیت گئے: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حلقہ این اے 65چکوال کا نتیجہ منظر عام پر آگیا،غیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے تحت مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین جیت گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے جاری کردہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت این اے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین نے98 ہزار 364 ووٹ لیے اور کامیاب ٹھہرے جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی نے  34 ہزار 822 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح پہلے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق حلقہ این اے 65 سے ق لیگ کے چوہدری سالک حسین جیت گئے ہیں ۔