مستونگ، میت کودفنا کر آنیوالی2گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

مستونگ، میت کودفنا کر آنیوالی2گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 3 افراد جاں ...
مستونگ، میت کودفنا کر آنیوالی2گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز"  کے مطابق  دھماکے میں3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔زخمیوں کو طبی  امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لیویز کے مطابق دھماکے میں2 گاڑیوں کو ریمورٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنانے کے بعد گاڑیوں میں واپس آرہے تھے ، سیکیورٹی  اہلکاروں  نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں  لے لیا ۔  مشیر داخلہ بلوچستان  ضیاء  لانگو نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔مشیر داخلہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔