حکومت پنجاب کا جوہر ٹاؤن میں 500 بیڈز کا جدید ہسپتال بنا نے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا جوہر ٹاؤن میں 500 بیڈز کا جدید ہسپتال بنا نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں 500 بیڈز پر مشتمل جدید ہسپتال بنا نے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ہسپتال پر 6 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کی ساڑھے تین ارب روپے کی زمین موجود ہے جسے اس ہسپتال کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعمیراتی، مشینری، آلات، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت ہسپتال کو فعال کرنے کے اخراجات نجی پارٹی ادا کرے گی، حکومت صرف ساڑھے تین ارب روپے کی زمین دے گی، 500 بیڈز میں سے 200 بیڈ سرکاری مریضوں کیلئے رکھے جائیں گے جسے حکومت دیگر ہسپتالوں سے منتقل کرے گی۔حکومت پنجاب نے یہ ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے مختلف نجی پارٹیوں سے ٹینڈرزطلب کیے ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے اس منصوبے کی اصولی منظوری دیدی ہے، اس حوالے سے دیگر شہروں میں بھی ہسپتال بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جدیدہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -