تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کا دوسرا یونٹ بحال کر دیا گیا

غازی(دیلی پاکستان آن لائن)تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ میں دوبارہ آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیوترجمان واپڈا کے مطابق دونوں یونٹس سے 770میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے،منصوبے کے پہلے یونٹ کو 300 میگاواٹ لوڈ پر چلایا جارہا ہے جبکہ دوسرے یونٹ سے پیدا ہونے والی بجلی بھی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے،1410میگاواٹ کا چوتھا تربیلا توسیعی منصوبہ اس سال مارچ میں اپنے افتتاح کے فوری بعد بند ہو گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق آبی ذخیرے میں پانی کی انتہائی کم آمد کے باعث مٹی کی زیادہ مقدار آنے اور پن اسٹاک والو میں خرابی کی وجہ سے منصوبے کے گیٹ مٹی میں پھنس گئے تھے،واپڈا نے 8ستمبر کو خرابی دور کرکے منصوبے بے کا پہلا یونٹ چلا دیا تھا، منصوبے سے بجلی پیداوار کیلئے دوسرا یونٹ بھی چلا دیا گیا ہے، تیسرے یونٹ سے بجلی پیداوار بھی اسی ماہ شروع ہو جائے گی۔