ایران میں پاکستانی مزدوروں کا قتل انسانیت سوز واقعہ،خالد مسعود سندھو

    ایران میں پاکستانی مزدوروں کا قتل انسانیت سوز واقعہ،خالد مسعود سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ  انسانیت سوز  واقعہ، جس نے پوری پاکستانی قوم کو غمزدہ کر دیا، معصوم اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ دہشت گردی ہے،ایران پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کرے۔ 

 پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، مرکزی ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والے پاکستانی مزدوروں کے قتل پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے۔ اس بدترین دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایران ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ کا مربوط نظام بنائے گا۔