قصور سے اغوا ء ہونیوالی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)قصور سے اغوا ء ہونے والی جواں سالہ لڑکی کا ڈراپ سین ڈولفن ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کروا لیا ترجمان کے مطابق ڈولفن شیرا کوٹ نے لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا کر نیازی اڈا سے لڑکی کو بازیاب کروا لیاشمعون نامی ملزم نے 2 روز قبل قصور راجہ جھنگ سے لڑکی کو اغواء کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ راجہ جھنگ قصور میں درج ہے ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک رکشہ سے دونوں کو حراست میں لیا ملزم شمعون و اروت مسیح کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیاگیا۔