پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 4روزہ امتحانات کا سلسلہ مکمل,کتنے امیدواروں نے حصہ لیا؟ جانیے

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 4روزہ امتحانات کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے. جس میں پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ کا امتحان لیا گیا. پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ کے لیے 15 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا. تحصیلدار اور نائب تحصیلدار منسٹریل کوٹا کا فیز ٹو کا امتحان لیا گیا. چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نےمختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیااور امتحانات کے لیے کیے گئے انتظامات کو تفصیلاً چیک کیا. ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا. سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد، ممبران پی. پی. ایس. سی مرزا سہیل عامر، ذوالفقار احمد گھمن، صدیق شیخ، زاہد حسین، میجر جنرل محمد ارشاد، ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈاکٹر راشد منصور کا پی. پی. ایس. سی میں 07 ڈویژن میں جاری امتحانات میں سنٹرز کا دورہ کیا. پنجاب پبلک سروس کمیشن کا حکومت پنجاب کے 4محکمہ جات کے تحریری اور حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے .
تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت میں سائنٹفک افیسر پلانٹ پیتھالوجی کی 11 اسامیوں کے لیے 51 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینیئر کی 125 اسامیوں کے لیے 451 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں. اسی طرح پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 6 محکمہ جات کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹس افیسر کی اسامیوں پر 16 امیدوار کامیاب ٹھہرے جبکہ ایک اسامی موضوع امیدوار کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی.
بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں اسسٹنٹ ویب ڈیویلپر اینڈ مینجر کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا. ڈپٹی کمشنر سرگودہا آفس میں کیشیئر کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا. لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ نیوکلیئر فزیشن کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب ہوا. محکمہ خوراک میں مائیکرو بیالوجسٹ کی اسامیوں پر 3 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے. محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں اپٹومیٹرسٹ کی اسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب جبکہ محکمہ ایریگیشن میں سب انجینیئر کی اسامیوں کے لیے 2امیدوار کامیاب ہوئے. سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نےکامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.