اس علاقے سے سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں، ایف بی آر سے باضابطہ مطالبہ سامنے آگیا

اس علاقے سے سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں، ایف بی آر سے باضابطہ ...
اس علاقے سے سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں، ایف بی آر سے باضابطہ مطالبہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز گلگت بلتستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درآمدی اشیاء بغیر ٹیکس گلگت بلتستان سمگل ہونے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز گلگت بلتستان کی طرف سے ممبر کسٹمز آپریشنز اور ممبر اِن لینڈ ریونیو سروس کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں درآمدی اشیاء سے متعلق چیف کورٹ گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکم امتناع پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
چیف کورٹ گلگت بلتستان کی طرف سے ایک پٹیشن پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے درآمدی مرحلے پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول کرنے سے روک رکھا ہے۔ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز گلگت بلتستان کی طرف سے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کی طرف سے جاری حکم امتناع پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کسٹمز نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر تاجروں سے ٹیکس، سیلز ٹیکس اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی روکنے کے احکامات کے خلاف چیف کورٹ گلگت بلتستان سے رجوع کیا تھا، جس پر چیف کورٹ کے جسٹس راجا شکیل احمد نے خطے کو ان ٹیکسز سے استثنیٰ ہونے کی بنیاد پر ایف بی آر اور کسٹمز کو ٹیکسز کی وصولی سے روک دیا تھا۔