غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوشش کررہے ہیں، یاسر کلہواڑ 

غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوشش کررہے ہیں، یاسر کلہواڑ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)ایڈیشنل کلکٹر کسٹم یاسر کلہواڑ نے کہا ہے کہ کسٹم حکام غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کوئٹہ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک بلین کی سمگل شدہ سامان پکڑا گیا ہے کسٹم نے پشین کے علاقے میں افغانستان سے آنے والے ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹس برآمد کر لئے ان خیالات کااظہارانہوں نے کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسٹم نے پشین کے علاقے یا رو میں چیک پوسٹ پرکارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنیوالے بڑے ٹرک سے بھاری مقدارمیں غیرملکی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کر لئے سگریٹ کو پیازکی آڑ میں 600کارٹنوں میں پیک کرکے ٹرانزٹ کے ذریعہ بھارت کے شہردہلی لے جانا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ کارٹنوں میں چھ ملین سگریٹس پیک کی ہوئی ہے،مالیت 40ملین روپے ہے اسمگل شدہ سگریٹس کو قبضے میں لیکرقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشہ 3 ماہ کے دوران 1 بلین روپے کے اسمگل شدہ سامان پکڑا گیانان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 نان کسٹم لیڈ گاڑی پکڑی گئی ایسا نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں ایرانی ڈیزل و پیٹرول کے خلاف کارروائی کی ہے جو آن ریکارڈ ہے شہر میں کسٹم، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارں کے درمیان تعاون مثالی ہے۔

مزید :

کامرس -