ملتان سمیت مضافاتی علاقوں پردھند کاحملہ، گرم کپڑوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

ملتان سمیت مضافاتی علاقوں پردھند کاحملہ، گرم کپڑوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ماہ دسمبر کی پہلی بارش کے بعد ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا اس یخ بستہ سردی سے بچنے کے لئیے شہر میں لنڈے(استعمال شدہ)کے کپڑوں اور دیگر سامان کی مانگ بے تحاشابڑھ گئی ہے۔دکانوں اور ریڑھیوں پر خواتین سمیت شہریوں کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔دکانداروں نے زیادہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

منافع کمانے کے لالچ میں گرم کپڑوں وغیرہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے۔قیمتوں میں اضافہ کا رجحان غالب آنے سے سفید پوش طبقے اور غریب شہریوں کے لئے نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ملک میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث موسم میں شدت آگئی ہے۔جس پر شہریوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کر لیا ہے اوراستعمال شدہ کپڑوں کی خریداری کا کام شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز حسین آگاہی،گھنٹہ گھر،اندرون شہر،گردیزی مارکیٹ،دہلی گیٹ،حافظ جمال روڈ، سمیت مختلف علاقوں میں لنڈے کے کپڑوں کی خریداری کے کام میں رش رہا۔شہریوں اورخواتین کی بڑی تعداد استعمال شدہ کپڑوں کی خریداری کا کام کرتی رہی۔لنڈے بازاروں میں سوئیٹر،جرسی،کوٹ،اپر،جوگر،ٹوپی،مفلر،ٹراؤزر،دستانوں وغیرہ کی خریداری کا کام سب سے زیادہ ہے۔
اضافہ