آپریشن نہیں ریلوے کی اراضی لیز پر دی جائے،تاجر
بنوں (بیورورپورٹ)اپریشن نہیں ریلوے کی اراضی لیز یا کرایہ پر دی جائے ورنہ عدالت جانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کریں گے یہ مطالبہ ضلع بنوں کے تاجروں نے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران کیا ضلع بنوں کے تاجروں اور متاثرین ریلوے اراضی اپریشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران بیروزن نیو سبزی منڈی کے صدر الحاج ملک عمر خطاب خان غزنوی،شیراز خان،بلے آیاز اور انجمن تاجران حقیقی کے صدر عبدالرؤف قریشی نے کہا کہ نیو سبزی منڈی کے سامنے تیس چالیس سالوں سے تاجروں نے دکانیں اور گھر تعمیر کئے ہیں پہلے یہ علاقہ غیر آباد اور کھنڈرات تھا تاجروں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے اسے آباد کیا لیکن پہلے 2012میں ریلے کی جانب سے یہاں اپریشن کیا گیا اور اب پچھلے دنوں بغیر کسی نوٹس کے اپریشن کیا گیا حالانکہ ریلوے کی اراضی پر نیو جنرل بس سٹینڈ سے لیکر سرائے نورنگ کی تعمیرات کی گئی ہیں لیکن اپریشن صرف ہمارے خلاف کیا جاتا ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ یہ دکانیں سرائے نورنگ اور دیگر علاقوں کی طرح ہمیں کرائے یا لیز پر دی جائیں اور مناسب کرایہ لیا جائے ہمیں کسی کے اشاروں پر بیدخل اور بیروزگار نہ کیا جائے اگر حکومت ریلوے بحال کرتی ہے تو ہم جگہیں حالی کرنے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن یہ انصاف نہیں کہ ہم سے دکانیں لیکر کسی اور کو دی جائیں کیونکہ کئی عشروں سے ہمارا اس پر نقصان ہوا ہے اورتحریک انصاف حکومت کا نعرہ بھی عوام کو روزگار اور گھر دینا ہے اگر ہمیں یہاں سے بیدخل کیا جاتا ہے اور ہر بار اپریشن کرکے ہماری دکانیں مسمار کی جاتی ہیں تو یہ تحریک انصاف حکومت کے منشور اور نعرے کے خلاف اقدام ہوگا اور نا انصافی کے خلاف ہم ہر قسم کا احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔