ایم کیو ایم  پاکستان کے شہید کارکنوں   کی یادگار ’نامعلوم‘ افراد نے مسمار کردی

  ایم کیو ایم  پاکستان کے شہید کارکنوں   کی یادگار ’نامعلوم‘ افراد نے ...

  



کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک)  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم  پاکستان کے کارکنان کی عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں واقع یادگار شہداء   ’نامعلوم‘ افراد نے مسمار کردی۔ایس ایچ او عزیزآباد حاجی ثناء  اللہ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ہفتے کی شام ہوئی۔نامعلوم افراد نے کس وقت یادگار شہداء کا مینار توڑا اور اس کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عمارت کو کب نقصان پہنچایا گیا اس بارے میں پولیس نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔اس واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جناح گراؤنڈ پہنچ گئی اور پارٹی کی جانب سے یادگار شہداء کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم

مزید : صفحہ اول