کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر نواز شریف معافی مانگیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر نواز شریف معافی مانگیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر
کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر نواز شریف معافی مانگیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف معافی مانگیں۔
کوٹلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تقسیم کشمیر کے معاملے کو طول دیا جارہا ہے اور مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا جارہا ہے مسئلے کے حل کیلئے آرمی چیف کردار اداکریں، جموں میں مودی سرکار اور آزاد کشمیر میں نواز حکومت مظالم ڈھارہی ہیں۔ کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر نواز شریف معافی مانگیں، واقعے کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کوٹلی میں پی پی کے ورکرز کنونشن پر ن لیگ کے کارکنوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پی پی کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ کوٹلی واقعہ کیخلاف پیپلز پارٹی کی اپیل پر آج(پیر) آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہاہے۔