اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
 اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت سے زلزلہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

"جیو نیوز " کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مری اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی، بھمبر  اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بلوچ، دھیرکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر تھا۔فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔