بونیر میں ماربل کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق

بونیر میں ماربل کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق
بونیر میں ماربل کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بونیر (آن لائن) بونیر کے علاقے بازرگئی کے قریب ماربل کی کان میں دھماکے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بازرگئی کے قریب ماربل کی کان میں کام جاری تھا کہ کان دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں تاہم ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تھائی لینڈ کا لڑاکا طیارہ ایئر شو کے دوران گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک

مزید : بونیر