لالچ کی انتہا ء احمد حسین ڈیہڑنے زمینوں پر قبضہ شروع کر دیا
ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد حسین ڈیہڑ کی لالچ اپنی انتہاکو پہنچ گئی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے پہلے میٹروپولیٹن زون میں بلیسنگ سٹی کے نام غیر قانونی کالونی کی بنیاد رکھی اب بلیسنگ سٹی میں آنیوالی سڑکوں،گلیوں کی اراضی پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
مشترکہ کھیوٹ کی آڑمیں کالونی لینے سے پہلے آباد کسانوں،دیہاڑی اورمزدوروں کے کچے مکانوں پر قبضہ شروع کردیا۔بتایا گیا ہے پیپلز پارٹی کے دور میں جب یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کیلئے خزانے منہ کھول دیئے گئے تو ملک احمد حسین ڈیہڑ کیلئے خزانے منہ کھول دیئے گئے تو ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کروڑوں روپے کی لاگت سے اپنی اراضی کو کالونی کی شکل دی۔اس دوران ملک احمد حسین ڈیہڑ نے چالاکی کا مظاہرہ کیا۔اپنے ووٹرز کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے کئی کلومیٹرز پر محیط سڑکیں اور سولنگ کی اراضی حکومت کے نام ٹرانسفر نہ کی۔بلکہ اس وقت کی انتظامیہ کو اراضی ٹرانسفر سے روکنے دباؤ ڈالا جس کیوجہ سے 200کنال سے زائد اراضی محکمہ مال کے کاغذات میں ڈیہڑ فیملی کے نام رہی۔ڈیہڑ فیملی نے اپنے اس غیر قانونی اقدام کا فائدہ 2013کے بعد اٹھایا۔ملک احمد حسین ڈیہڑ نے مشترکہ کھیوٹ کی آڑ میں تمام سڑکیں اور سولنگ الاٹیز کو فروخت کررکھیں۔اب قبضہ دینے کیلئے بلیسنگ سٹی میں گزشتہ کئی دھائیوں سے رہائش پذیر کسانوں ،دیہاڑی دار مزدوروں پر عرصہ جات تنگ کررکھا ہے انہیں واضح کردیا گیا ہے ان کی اراضی سڑکوں میں آگئی ہے اس لیے وہ عدالتوں سے رجوع کریں معلوم ہوا ہے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے اس بے قاعدگی کیلئے سابق پٹواری موضع ڈرانہ لنگانہ اللہ نواز اور اس کے منشی عامر کی خدمات حاصل کیں۔اب اس کالونی میں نسل درنسل سے رہنے والے غریب کسانوں اور دیہاڑی داروں نے عدالتوں سے رجوع کررکھا ہے لیکن ملک احمد حسین کی قسم کے احکامات پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے بتایا گیا ہے زمانہ شناس ملک احمد حسین ڈیہڑ کو جب پیپلز پارٹی کے زوال کے آثار نظر آئے تو انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں جانے کی کوشش کی اس میں انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد اپنے غیر قانونی اقدامات کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا پلیٹ فارم جوائن کیا۔