سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے احتجاجی مراسلہ تھما دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہا ئی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 4جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے سیزفائر کی خلا ف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔واضح رہے کہ بھارتی گولہ باری سے4پاکستانی فوجی جوان شہیدجبکہ دیگر5جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔